نئی دہلی ( نیٹ نیوز) بھارت میں بیوی نے شور کرکے اپنے خاوند کے ہاتھو ں 10سالہ طالبہ کی عزت لٹنے سے بچا لی جبکہ ملزم فرار ہو گیا
تفصیلات کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے علاقے ضلع بالا گھاٹ کے علاقے برسا کا رہائشی 25سالہ سکو نیتم نامی شخص ایک قریبی گھر میں اس وقت داخل ہوگیا جب تیسر ی کلاس کی 10سالہ طالبہ اکیلی گھر میں موجود تھی ۔ ملزم نے بچی کو بے لباس کردیا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے لگا تھا کہ اس اثناءمیں اس کی اپنی بیوی جو شک پڑنے پر اس کا پیچھا کر رہی تھی گھر میں داخل ہوگئی اور بچی کو بے لباس دیکھ کر شور مچا دیا ۔ اپنی بیوی کے شور مچانے پر ملز م موقع سے فرار ہوگیا جبکہ بچی کے گھر والوں کی درخواست پر برسا پولیس نے ملزم سکو نیتم کیخلاف جنسی ہراسانی کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق متاثرہ لڑکی کے خاندان سے ہی بتایا جاتا ہے ۔

