بہاولنگرمیں سکیورٹی کے لئیے6500 سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات

یاسرآکاش چوہدری
بہاولنگر…..الیکشن سکیورٹی انتظاماتبہاولنگر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن مستنصر فیروز کی ہدایات واحکامات کی روشنی میں سکیورٹی پلان پر عمل درآمد جاری  ضلع بھر میں 1182 پولنگ اسٹیشنز کی سکیورٹی کے لئیے6500 سے زائد پولیس افسران و جوان تعینات : ترجمان پولیسبہاولنگر : ضلع میں اے کیٹگری کے 69، بی کیٹگری 52 اور سی کیٹیگری کے1061 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں : ترجمان پولیسبہاولنگر : پولنگ اسٹیشن پر پر امن ووٹنگ کے لیے کیٹگری کے لحاظ سے نفری تعینات کی گئی ہے : ترجمان پولیسبہاولنگر : الیکشن کے پر امن انعقاد کے لئے ضلع کو 5 زون، 22 سیکٹرز اور 67 سب سیکٹرز میں تقسیم کیا گیا ہے : ترجمان پولیسبہاولنگر : زون کے انچارج سرکل پولیس افسران ، سیکٹرز کے ایس ایچ اوز اور سب سیکٹرز کے انچارج سب انسپکٹر یا اسسٹنٹ سب انسپکٹر ہوں گے :ترجمان پولیسبہاولنگر : الیکشن پر سکیورٹی مانیٹرنگ کے لیے ڈی پی او آفس میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے : ترجمان پولیسبہاولنگر : سکیورٹی برانچ کے اہلکار ہر تھانہ کی حدود میں پل پل کی رپورٹنگ کریں گے : ترجمان پولیسبہاولنگر : ووٹرز کے پولنگ اسٹیشن میں موبائل فون لے جانے پر پابندی عائد ہے : ترجمان پولیسبہاولنگر : ضلع میں قومی اسمبلی کی 4 سیٹوں کے لیے 44 اور صوبائی کی 8 سیٹوں کے لیے 116 امیدوار میدان میں ہیں : ترجمان پولیسبہاولنگر : ضلع بھر میں کل 1549468 ووٹرز ہیں جن 662824 خواتین اور 886644 مرد ووٹرز شامل ہیں جو اپنے نمائندوں کے انتخاب کے لیے اپنا رائے دہی استعمال کریں گے : ترجمان پولیسبہاولنگر : پولیس نے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر کے چیکنگ سخت کر دی ہے : ترجمان پولیسبہاولنگر : الیکشن کے موقع پر کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کے اضافی دستے پوری طرح تیار رکھے گئے ہیں : ترجمان پولیسبہاولنگر : ضلع بھر میں زون، سیکٹر اور سب سیکٹر انچارج اضافینفری کے ساتھ گشت کریں گے اور اسنیپ چیکنگ کے زریعے مشکوک افراد اور اشیاء کو چیک کریں گے : ترجمان پولیسبہاولنگر : ڈی پی او کیپٹن) ر(مستنصر فیروز تمام سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے ضلع بھر میں اچانک دورہ کریں گے