راولپنڈی (نیوزرپورٹر)کنٹرول لائن کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج” یوم شہدائے جموں“ اس تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں کہ کشمیری قوم حق خودارادیت کے حصول تک شہداء کے مشن کو ہر قیمت پر جاری رکھیں گے، مہاراجہ ہری سنگھ کی فورسز، بھارتی فوجیوں اور ہندوتوا قوتوں نے جموں کے مختلف علاقوں میں لاکھوں کشمیریوں کا اس وقت قتل عام کیا تھا جب وہ نومبر 1947 کے پہلے ہفتے میں پاکستان کی طرف ہجرت کر رہے تھے، جموں کے شہداءکو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سماجی رہنما صدر ترقی پسند فلاحی تنظیم محمد عامر صدیقی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائے گا شہدائے جموں نے ایک مقدس مقصد کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان کی بے مثال قربانیوں کو فراموش نہیں کر سکتے، 1947 میں جموں کے مسلمانوں کی دل دہلا دینے والی نسل کشی دنیا کا بڑا سانحہ تھا جس میں لاکھوں مسلمانوں نے جانوں کے نذرانے پیش کئے عامر صدیقی نے کہا کہ آج پھر کشمیر کے استحصال اور بھارتی فوجی محاصرے کو 2285 دن ہوچکے ہیں، شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ان کے مشن کو حصول مقصد تک جاری رکھا جائے،کشمیریوں کی عظیم قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، عالمی برادری بیگناہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم روکنے کیلئے کردار ادا کرے
کشمیریوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائے گا،عامر صدیقی



