چاڈ جانے والی پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے اندھے پن کے مفت آپریشن کا آغاز کردیا

کامسٹیک کی جانب سے جانیو الی پہلے دن 100 مفت آپریشن کر ڈالے ،چاڈ کے ڈاکٹروں کو تربیت بھی فراہم کی جائے گی


اسلام آباد:کامسٹیک کی جانب سے افریقی ملک چاڈ جانے والی پاکستانی ڈاکٹروں کی ٹیم نے چاڈ کے دارالحکومت اینجامینا میں اندھے پن کے مفت آپریشن کا آغاز کردیا پہلے دن اندھے پن کے 100 مفت آپریشن کیے گئے یہ فری آء کیمپ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے ذیلی ادارہ کامسٹیک، اسلامی ترقیاتی بنک اور لیٹن رحمت اللہ بینوولینٹ ٹرسٹ کے مشترکہ اشتراک سے لگایا جارہا ہے۔ اگلے چار روز میں میڈیکل ٹیم 400 سے زائد مفت آپریشن کرے گی جبکہ چاڈ کہ ڈاکٹروں کو موتیا بند کی سرجری کی جدید ترین تکنیکوں کی تربیت بھی دے گی۔ میڈیکل ٹیم مریضوں کے آپریشن کے بعد معائنہ بھی کرے گی اور نوجوانوں کو نابینا پن سے بچنے کے لیے آگاہی مہم کا آغاز بھی کرے گی۔ کامسٹیک نے اسلامی ترقیاتی بنک کے تعاون سے مقامی اداروں میں ذیابیطس ریٹینوپیتھی اور گلوکوما سرجری میں 16 افریقی ماہرین امراض چشم کو دو سالہ خصوصی تربیت دی ۔