ہوم گرائوڈ اور ہوم کرائوڈ کے سامنے پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلی بار ہرایا ہے
پاکستان نے تیسرے ون ڈے میںجنوبی افریقہ کو 7 وکٹ سے ہرا دیا،صائم ایوب کے شاندار 77 رنز ابرار احمد کی 4 وکٹیں
جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم گراونڈ پرپہلی بار ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں کامیابی حاصل کر کے پاکستان نے تاریخ رقم کر دی
ویل ڈن ٹیم پاکستان اینڈ تھینک یو فیصل آباد ،چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی ٹیم کو شاندار جیت پرخصوصی مبارکباد
فیصل آباد(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے ایک نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے ٹی 20 کے بعد جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میںبھی 1÷2 سے شکست دے دی ہے. پاکستان نے ہوم گرائونڈ پر ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں جنوبی افریقہ کو پہلی بار ہرایا ہے. پاکستان کرکٹبورڈکے چئیرمین محسن نقوی نے اس شاندار اور تاریخ ساز کامیابی پر پاکستانی ٹیم کو خصوصی مبارکباد دی ہے.
ہفتہ کو فیصل آباد میںکھیلے جانے والے تیسرے اور آخری ون ڈے میں مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم یہ فیصلہ زیادہ سود مند ثابت نہ ہوا اور پوری جنوبی افریقی ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے 16، 16رنز اسکور کیے۔پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4، شاہین آفریدی، سلمان آغا اور محمد نواز نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلتے ہوئے پاکستان نے 144 رنز کا آسان ہدف 26 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پاکستان کی جانب سے صائم ایوب نے77 اور بابر اعظم نے 27 رنز بنائے۔ محمد رضوان 32 اور سلمان آغا پانچ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے مہمان ٹیم کو 2 وکٹ سے شکست دی تھی جب کہ دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا نے گرین شرٹس کے خلاف 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔جبکہ تیسرے میچ میںپاکستان نے جنوبی افریقہ کو 7 وکٹ کے بڑے مارجن سے شکست دی اور اس طرح یہ سیریز 2÷1 سے جیت لی .
یاد رہے کہ ون ڈے سے قبل پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ٹی 20 میںبھی 2÷1 سے ہرایا تھا . جبکہ ٹیسٹ سیریز 1÷1 سے برابر رہی تھی.


