تھانہ ترنول کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن

240 گھروں،28 گاڑیوں اور62 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا،25 مشکوک افراد تھانہ منتقل

اسلام آباد:اسلام آباد پولیس کی جانب سے ترنول کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا. سر چ آپریشن کے دوران45 افراد،240 گھروں،28 گاڑیوں اور62 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا،جبکہ جانچ پڑتال پر 25 مشکوک افراد کوتھانہ منتقل کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ اور کومنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھا نہ ترنول کے مختلف علاقوں میں گرینڈ سرچ اینڈ کومنگ آپریشن کیا گیا، سر چ آپریشن کے دوران45 افراد،240 گھروں،28 گاڑیوں اور62 موٹر سائیکلوں کو چیک کیا گیا،جبکہ جانچ پڑتال کےلئے 25 مشکوک افراد کوتھانہ منتقل کیا گیا، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد قاضی علی رضا نے کہا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرنااور شہر بھرمیں سکیورٹی کو موثر بنانا ہے، سرچ آپریشنز ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں کئے جارہے ہیں، اسلام آباد پولیس کا جرائم پیشہ عناصر، قبضہ مافیا اور منشیات فروشوں کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لائن”پکار-"15پر فوری اطلاع دیں