اسلام آباد(نامہ نگاری خصوصی)ایف بی آر کی جانب سے بیرون ملک سے برآمد کئے جانیو الے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے اعلان کے بعد پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن نے بھی موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکسز میں کمی کی حمایت کر دی ہے۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے ڈائریکٹر جنرل لائسنسنگ بریگیڈیئر (ر) عامر شہزاد نے کہا ہے کہ پی ٹی اے بیرون ملک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کا حامی ہے۔انہوں نے کہا موبائل فون پر ٹیکس پی ٹی اے نہیں ایف بی آر وصول کرتا ہے۔اے آئی کانفرنس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موبائل فونز پر ٹیکس وصولی کا اختیار پی ٹی اے کے پاس نہیں، بلکہ یہ ٹیکس فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) وصول کرتا ہے۔ڈی جی لائسنسنگ کا کہنا تھا کہ ہم بھی موبائل فون ٹیکس سے اتنے ہی متاثر ہیں جتنے عام صارفین ، پی ٹی اے ٹیکس کے حوالے سے مسلسل صفائیاں دے رہا ہے۔عامر شہزاد نے مزید کہا کہ فری یونٹس کی طرح ہمیں کوئی مفت فون نہیں ملتا، ہم بھی عام شہریوں کی طرح ٹیکس دیتے ہیں۔
یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے آئی فونز پر ٹیکسوں میں کمی کے بعد امید ہے کہ پاکستان میں بیرون ملک سے درآمد کئے جانیو الے موبائل فونز کی تعداد میں اضافہ ہو گا اور ان کی قیمتوں میں بھی کمی ہوگی۔
موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی پی ٹی اے نے بھی حمایت کر دی



