ایف آئی اے کی کاروائی ایران جانے والے مسافر سے بڑی تعداد میں پاسپورٹس برآمد

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائرپورٹ پر بڑی کاروائی کرتے ہوئے وزٹ ویزے پر ایران جانے والے مسافر کو آف لوڈ کر لیا ہے. ملزم کے قبضے سے 20 پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے ہیں. ریاض حسین نامی ملزم بین الاقوامی پرواز سے ایران جا رہا تھا.ملزم کے قبضے سے ایرانی ویزا ایپلیکیشن فارم اور جعلی ڈرائیونگ لائسنس بھی برآمد ہوا. ملزم کا تعلق سانگھڑ سے ہے
ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم بھاری رقوم کے عوض شہریوں کو ایران بھجواتا تھا.ملزم شہریوں کو ایران بھجوانے کے نام پر فی کس 250000 روپے وصول کرتا ہے.گرفتار ملزم برامد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکا.
مسافر کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے.