آزاد علی تبسم کوشاندار کامیابی پر مبارکباد

آزاد علی تبسم ایک پرانے مسلم لیگی ورکر ہیں اور ہمیں پارٹی سے ان کی وابستگی پر فخر ہے
فیصل آباد مسلم لیگ ن ، میاں نواز شریف اور رمریم نواز کے متوالوں کا ہے اور ہے گا،شہاز انصاری اور ڈاکٹر نعیم کا مشترکہ بیان

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)معروف تاجر اور سماجی و سیاسی شخصیت محمد شہباز انصاری اور ڈاکٹر نعیم نے پی پی 98 فیصل آباد ون کے ضمنی انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما آزاد علی تبسم کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ ایک مشترکہ بیان میںانہوں نے کہاکہ آزاد علی تبسم ایک پرانے مسلم لیگی ورکر ہیں اور ہمیں پارٹی سے ان کی وابستگی پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا ضمنی الیکشن میں ایک بار پھر یہ ثابت ہوگیا کہ فیصل آباد مسلم لیگ ن کا گڑھ ہے ۔فصلی بٹیروں میں اتنا دم خم نہیں کہ وہ یہاں سے مسلم لیگ ن کا مقابلہ کر سکیں۔ انہوں نے کہا یہ شہر مسلم لیگ ن ، میاں نواز شریف اور رمریم نواز کے متوالوں کا ہے اور ہے گا۔
واضح رہے کہ آزاد علی تبسم 44388ووٹ لیکر اس حلقہ سے ایم پی اے منتحب ہوئے ہیں۔