قطر ائیر ویز دنیا کی بہترین ائیر لائن قرار

5سال قبل بھی قطر ائرلائن دنیا کی بہترین ائر لائن کا اعزاز حاصل کر چکی ہے
وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر قطر ائر ویز کو دنیا کی بہترین ایئر لائن قرار دیا گیا
متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے دوسری جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی

اسلام آباد:دنیا بھر میں فضائی سفر کو بڑی اہمیت دی جارہی ہے ۔ یہ سفر جہاں تیز تر ہے وہاں سب سے زیادہ محفوظ بھی ہے۔ مسافروں کی زیادہ سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کے لئے فضائی کمپنیاں آئے روز مسافروں کو دی جانے والی سہولیات میں اضافہ کرتی رہتی ہیں۔
فضائی مسافروں کے حقوق کی عالمی تنظیم ائیر ہیلپ نے 2025کے لیے دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی سالانہ درجہ بندی جاری کر دی۔ دنیا کی بہترین ائیر لائنز کی درجہ بندی میں ہر ایئر لائن کو 10 میں سے نمبر دیے گئے۔ ائیر لائنز کے اسکور وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کے اعتبار سے برابر وزن کے حامل ہیں۔قطر ائیر ویز کو وقت کی پابندی، صارفین کی رائے اور کلیم پروسیسنگ کی بنیاد پر دنیا کی بہترین ایئر لائن قرار دیا گیا۔
اس فہرست میں متحدہ عرب امارات کی اتحاد ائیر ویز نے دوسری جبکہ برطانیہ کی یوجن اٹلانٹک نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔