اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) اور ایف سی آر آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے ہیں ۔پی سی بی کے سی او او سمیر احمد سید اور اطالوی صدر ماریا لورینا نے دستخط کیے ۔معاہدہ کے مطابق مرد و خواتین کرکٹ کی مشترکہ ترقی کے لیے اہم سنگ میل قرار دیا جارہا ہے ۔
اطالوی ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کوالیفکیشن کے فوری بعد تعاون کا معاہدہ ہوا ہے دونوں بورڈز میں کوچنگ اور ٹیکنیکل ایکسپرٹس کے تبادلے پر اتفاق ہوا ہے ٹریننگ کیمپس، ورکشاپس اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔دوستانہ میچز اور دو طرفہ ٹورنامنٹس بھی کھیلے جائیں گے اٹلی میں کرکٹ انفراسٹرکچر اور یوتھ پروگرامز کے فروغ پر بھی تعاون ہو گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو سمیر احمد سید نے اس موقع پر کہا کہ معاہدے سے پاکستان اور اٹلی کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے اور دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں اور ثقافتی میدان میں تعاون کو فروغ حاصل ہو گا۔


