جسٹس عامرفاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو کیس کی سماعت کرے گا
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی آئینی عدالت نے صحافی ارشد شریف قتل کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔ جسٹس عامرفاروق اور جسٹس روزی خان پر مشتمل دو رکنی بینچ 3 دسمبر کو صحافی ارشد شریف قتل کیس کی سماعت کرے گا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر ازخود نوٹس لیا تھا۔واضح رہے کہ 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد ازخود نوٹس مقدمات آئینی عدالت کو منتقل ہو چکے ہیں۔
یاد رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔بعدازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مقف میں تضاد پایا گیا۔
بعد ازاں کینیا کی ہائی کورٹ عدالت نے بھی کینیا پولیس کا موقف مسترد کر تے ہوئے ارشد شریف کی موت کو قتل قراردیا تھا۔

