ہزاروں درخواست گزاروں سے کروڑوں وصول کسی کو گھر ملا نہ پلاٹ،چئیرمین نے تمام پلاٹس کا ریکارڈ مانگ لیا
اسلام آباد(محمداکرم عابد)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں ہائوسنگ سوسائٹیز کی بھرمار کئی جگہوں پر تجاوزات قائم کر رکھی ہیں،سوسائٹیز تک رسائی کے لئے شاہراہیں بھی توڑ دیں قومی اسمبلی کی مجلس قائمہ برائے داخلہ نے نوٹس لے لیا ۔ہزاروں دارخواست گزاروں کو،اربوں روپے کی وصولی کے باوجودپلاٹس گھروں کے قبضے نہ ملنے کا انکشاف ہونے پر کمیٹی نے متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹیز سے پلاٹس کا ریکارڈ مانگ لیا ۔کمیٹی کی جانب سے دوٹو ک واضح کردیا گیا ہے کہ اسلام آباد کی کسی بھی ہائوسنگ سوسائٹی کی انتظامیہ کو طلب کرسکتے ہیں۔
اسلام آباد کے گائوں و دیہات کی زمینوں کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کے لئے چاررکنی کمیٹی قائم کردی گئی ۔اس حوالے سے چیئرمین سی ڈی اے سے جواب طلب کرلیا گیا ہے ۔اگلا اجلاس سی ڈی اے ہیڈکوارٹرمیں ہوگا۔قائمہ کمیٹی کا اجلاس راجہ خرم نوازکی صدارت میں پارلیمینٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں انکشاف ہوا ہے کہ اسلام آباد کی ہائوسنگ سوسائٹیز نے غیر قانونی طور پر موٹرویز تک رسائی لی ،گیس بجلی پانی کے کنکشنزکے لئے بلااجازت سرکاری شاہرائیں توڑ دی گئیں۔ کمیٹی نے انتظامیہ اور محکمہ مال کے حکام پر بھی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریکارڈ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ چیئرمین کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایک سوسائٹی کے پانچ ہزار پلاٹس کی وصولیاں پوری کی گئیں مگر اکثریت کو قبضے نہیں ملے ۔ سوسائٹی کی انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہا ہے کہ تم کو کس نے کہا کہ پیش نہیں ہوسکے آپ کی سوسائٹی کے ادارے کے سربراہ سے بات ہوئی انھوں نے تسلیم کہا کہ ہم پارلیمینٹ کی کمیٹی میں طلب کرنے پر پیش ہوسکتے ہیں ۔متاثرین اراضیات کی شنوائی کے لئے چاررکنی کمیٹی قائم کردی گئی ہے ۔چیئرمین سی ڈے اے نے اسلام آباد کے بلیوایریا میں فوڈ سٹریٹ سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کمیٹی کو یہاں مدعوکرلیا۔اس موقع پر چیئرمین سی ڈے اے اور وزارت قانون کے نمائندہ میں نوک جھونک بھی ہوگئی چیئرمین سی ڈے اے نے طنزاکہاکہ قانون پڑھا کرو اس پر وزارتی نمائندے نے کہا کہ ہم تو قانون پڑھتے نہیں پڑھواتے ہیں ۔


