متاثرین اسلام آباد کے حقوق کا تحفظ اولین ترجیح‌ ہے، انجم عقیل خان

ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار طاہر، ممبر پلاننگ ممبر انجنئیرنگ اور ڈی جی ورکس ساتھ ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد۔اسلام آباد سے رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان نے کہا ہے کہ متاثرین اسلام آباد کے حقوق کا تحفظ میری اولین ترجیح ہے اور رہے گی. انجم عقیل خان نے ڈپٹی کمشنر سی ڈی اے سردار طاہر، ممبر پلاننگ اینڈ ڈیزائن ڈاکٹر محمد خالد حفیظ، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا اور ڈی جی ورکس فیصل رضا کے ساتھ اہم ملاقات کی۔
جس میں‌فیصلہ کیا گیا کہ مختلف سیکٹرز کا موقع پر وزٹ کیا جائے گا اور واضح ہدایات جاری کی گئیں کہ متاثرین کے حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کیے جائیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر سنے جائیں۔
کل سے متاثرین کے ساتھ ان کے سیکٹرز میں براہِ راست وزٹ کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کا آغاز سیکٹر H-16 سے ہوگا۔
سی ڈی اے افسران اور متعلقہ ٹیمیں سیکٹر H-16 میں وزٹ کر کے تمام امور کا مینوئل جائزہ لیں گی تاکہ مسائل کی نشاندہی کرکے فوری حل کی جانب بڑھا جا سکے۔انجم عقیل نے کہا ہم اپنے وعدے پر قائم ہیں .متاثرین کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے