انتخابی مہم کے دوران عمران خان کی رہائی کے لئے بھی عوام کو موبالائزکیا جائے گا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریکِ انصاف اسلام آباد کے تمام اسٹیک ہولڈرزکا ایک اہم اجلاس زیرِ صدارت صدر اسلام آباد ریجن عامر مسعود مغل منعقد ہوا.اجلاس میں ریجنل سیکرٹری و چیئرمین بلدیات کمیٹی ملک عامر علی اعوان، ٹکٹ ہولڈر شعیب شاہین، سینیٹر فوزیہ ارشد، سینیٹ ٹکٹ ہولڈر سید فرزند شاہ، اور ٹکٹ ہولڈر علی بخاری سمیت تمام سینئیر عہدیداران نے شرکت کی۔ تمام شرکاء کی مشاورت کےبعد درج ذیل فیصلے کئیے گئے۔
۔پاکستان تحریکِ انصاف اسلام آباد بلدیاتی الیکشن میں بھرپور شرکت کرےگی،
اگرچہ موجودہ ناجائز حکومت نے انتہائ بدنیتی سے 2015 کے بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کرکے الیکشن میں چیئرمین اور وائیس چیئرمین کے براہ راست الیکشن کو ختم کردیاہے تاکہ دھونس دھاندلی اور ہارس ٹریڈنگ کے ذریعے مینڈیٹ کو لوٹا جاسکےلیکن اس کے باوجود تحریک انصاف اسلام آباد بلدیاتی الیکشنز میں بھرپور حصہ لےگی اور ضلع بھر میں کلین سویپ کرے گی انشاللہ
چیئرمین بلدیات کمیٹی و ریجنل جنرل سیکرٹری ملک عامر کی قیادت میں ڈسٹرکٹ صدور و سیکرٹری جنرلزاور تمام ونگز کےہیڈز، ٹکٹ ہولڈرز و سینئیر ممبران پر مشتمل “بلدیات کمیٹی” کاقیام فورا عمل میں لایا جائےگا۔
بلدیات کمیٹی کے زیر انتظام الیکشن مہم کےلئےمشترکہ سطح پر منشور بنایا جائےگا اور کمپین ٹیم تشکیل دی جائےگی۔
بلدیات کمیٹی کے زیر انتظام الیکشن مہم/پیٹرن/کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال، کاغذات نامزدگی کی وصولی اور ضروری اقدامات اور دیگر معلومات کےلئے لیگل ٹیم کاقیام بھی عمل میں لایا جائیگا۔
ریجنل صدر و ریجنل جنرل سیکرٹری تینوں حلقوں کے حقیقی ایم این ایز اور سینئیر ممبرز کی مشاورت سے جلد ہی “پارلیمانی بورڈ “ کا قیام عمل میں لائیں گے جو میرٹ کی بنیاد پر ٹکٹس کی تقسیم کرے گا
پارٹی پالیسی کے مطابق گزشتہ تین سال سے پارٹی اور نظرئیے کے ساتھ وابستہ قربانیاں دینے والے کارکنان کو ترجیحی بنیادوں پر میدان میں اتارا جائے گا.تینوں حلقوں کے حقیقی ایم این ایز اور صدر سیکرٹری جنرل تمام یونین کونسلز میں پارٹی اُمیدواروں کی تعداد یقینی بنائینگے۔
بلدیاتی الیکشن مہم میں تمام اُمیدوار اورپارٹی قیادت بانی چیئرمین عمران خان کی رہائ تحریک کےلئے لوگوں کو بھرپور موبلائز کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
انتہائ کمزور، ناقص، دھاندلی کو پروموٹ کرنے والی ترامیم کے تحت بلدیاتی الیکشن کروائے جانے کے باوجود تحریک انصاف جنرل الیکشن کی طرح بلدیاتی الیکشن میں بھی کلیم سویپ کرے گی انشاللہ



