مرحوم ڈی ائی جی اسلام آباد ہارون جوئیہ کے والد اور سی ڈی اے کے ممبرایڈمن طلعت محمود گوندل کے سسر تھے
نماز جنازہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری ،رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان، زمرد خان اور دیگر کی شرکت
اسلام آباد( سٹی رپورٹر)سابق سیشن جج ملک عطا رسول جوئیہ کو آئوں اور سسکیوں میںسپرد خاک کر دیا گیاعطا رسول جوئیہ(کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی،ڈی،اے)کے ممبرایڈمن و سابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طلعت محمود گوندل کے سسر اور ڈی ائی جی اسلام آباد ہارون جوئیہ کے والد تھے.
۔ان کی نماز جنازہ جمعرات کی دوپہر فیصل مسجد میں ادا کی گئی جس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی،وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری،وفاقی وزیر صحت ڈاکٹر مختار احمد بھر تھ،رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان،زمرد خان،ڈاکٹر جمال ناصر،سی بی اے سی ڈی اے یونین کے جنرل سیکریٹری چوہدری یاسین .آئی جی اسلام آباد میت اعلی سول افسران و فوجی حکام،علمائےکرام،وکلاءصحافیوں،سول سوسائٹی کے نمائندگان،قریبی عزیز واقارب اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی بعد ازاں مرحوم کو ایچ ایٹ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا،مرحوم کی رسم قل اتوار کو دن ساڑھے 12 بجے ان کے آبائی گاؤں خان سر روڈ بھکر میں ہوگی.




