
ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کی خصو صی ہدایات پراینٹی کرپشن گوجرانوالہ نے ضلع گجرات میں بڑی کاروائی کرتے ہوے
سابق میڈیکل آفیسر عزیز بھٹی ڈاکٹر ایمن یاسین بٹ کو گرفتار کر لیا ہے. ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گوجرانوا لہ فرید احمد نے لہ ہے کہ
گرفتار ملزم نوکر ی سے برخاست ہونے کے باوجود جعل سازی سے سرکاری خزانے سے 8 ماہ کی لاکھوں روپے تنخواہیں وصول کرتا رہا۔ سرکل آفیسر گجرات فضل احمد سرا پر مشتمل اینٹی کرپشن ٹیم نے کا روائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔
ملزم سے لوٹی ہوئی رقم کی ریکوری کرکے سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے گی۔
اینٹی کرپشن نے گجرات ہسپتال کے سابق میڈیکل افیسر کو غیر قانونی تنخواہ لینے پر گرفتار کر لیا




