ِبیجنگ (خصوصی رپورٹ) پاکستان کے تقریباً 35 سرکاری و نجی اداروں کے نمائندوں پر مشتمل پاکستانی وفد نے پاک-چین جنگ ورکرز سیمینار کیمپ 2025 میں شرکت کی، جو بیجنگ اور تاریخی شہر شیان میں منعقد ہوا۔ اس پروگرام کا مقصد پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو مزید مضبوط بنانا تھا۔
گوادر پرو کے مطابق وفد کی قیادت وزیرِاعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات، اختیار ولی خان نے کی، جنہوں نے سیمینار کے اختتامی اجلاس سے خطاب کیا اور نوجوانوں کی شمولیت، ادارہ جاتی تعاون اور پاک-چین دیرینہ دوستی کی اہمیت پر زور دیا۔گوادر پرو کے مطابق ایک ہفتے پر مشتمل اس دورے کا مقصد نوجوان کارکنان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا اور دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا تھا۔
شرکائ نے تربیتی ورکشاپس، مطالعاتی دوروں اور انٹرایکٹو مکالموں میں حصہ لیا، جن میں ترقی، لیبر تعاون اور ادارہ جاتی بہترین عملی طریقوں پر توجہ دی گئی۔گوادر پرو کے مطابق پروگرام کے دوران پاکستانی وفد نے بیجنگ اور شیان میں تاریخی، ثقافتی اور ورثہ جاتی مقامات کا دورہ کیا، جبکہ چینی شرکائ کے سامنے پاکستان کی ثقافتی روایات، سماجی اقدار اور علاقائی تنوع کو بھی اجاگر کیا۔
گوادر پرو کے مطابق اختتامی تقریب میں اختیار ولی خان نے دورے کی اہم کامیابیوں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ چینی ماہرین اور حکام کی جانب سے سی پیک 2.0 پر دی گئی یہ بریفنگ، جس میں بہتر معیار اور بروقت تکمیل پر توجہ دی گئی، نہایت حوصلہ افزا اور دل خوش کرنے والی ہے۔گوادر پرو کے مطابق بلوچستان کی نمائندگی رکن صوبائی اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹری برائے ثقافت و سیاحت، میر زرین خان مگسی نے کی۔ ان کے ہمراہ گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی ای) کے اسٹاف ویلفیئر آفیسر ناصر راجہ اور بلوچستان پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ چیف علی بن محمود بھی شامل تھی


