جدہ ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی 2 ایئرہوسٹس کے درمیان ہاتھا پائی

قومی ایئرلائن آفیسر نے آکر بیچ بچاؤ کروایا، انتظامیہ نے دونوں کو معطل کردیا
اسلام آباد(سٹی رپورٹر)پی آئی اے کی جدہ سے ملتان آنے والی پرواز کی دو فضائی میزبان آپس میں لڑپڑیں اور تلخ کلامی کے بعد معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی خواتین فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی جدہ ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈیپارچر پر ہوئی۔ دونوں ایئرہوسٹس کے درمیان معاملہ شروع ہوا تو پہلے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور پھر پھر بات آگے بڑھتے ہوئے ہاتھا پائی تک پہنچ گئی اس دوران دنوں کے درمیان گالم گلوچ کا تبادلہ بھی ہوا. اس کے بعد قومی ایئرلائن آفیسر نے آکر دونوں کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔فضائی میزبانوں کے درمیان ہاتھا پائی کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔
ترجمان پی آئی اے نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ معاملہ 23 دسمبر کو پیش آیا، جس پر انتظامیہ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے دونوں فضائی میزبانوں کو معطل کردیا ہے اور انکوائری شروع کر دی گئی ہے.