ہارون آباد میں کنویں کی چھت گرنے سے 6 بچیاں شدید زخمی 

یاسرآکاش چوہدری

ہارون آباد ……. گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول فقیروالی میں کنویں کی خستہ حال چھت ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے 6 بچیاں پانی کے کنویں میں گر گئیں.یہ بچیاں بریک کے وقت کنویں کی سلیب پر بیٹھی ہوئی تھی    ریسکیو  نے زخمی بچیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر فقیروالی داخل کروایا  زخمی بچیوں میں حرا ،عمارہ سعید،مافیا ،مہوش،سائمہ ،نتاشہ شامل ہیںایک بچی کی حالت تشویشناک ہونے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کر دیا گیا