روزگار چھننے کے خوف پر سیکورٹی گارڈ کی خودکشی

کئی سالوں سے پولی کلینک میں‌تعینات سیکورٹی گارڈ‌کو نئی کمپنی نے ریجکٹ کر دیا تھا

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)پولی کلینک اسپتال میں تعینات ایک سیکیورٹی گارڈ نے مبینہ طور پر نئی آنے والی سیکیورٹی کمپنی کی جانب سے ریجکٹ کیے جانے کے بعد دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کر لی ہے.
ذرائع کے مطابق مذکورہ سیکیورٹی گارڈ کئی سال سے پولی کلینک میں خدمات انجام دے رہا تھا، تاہم کنٹریکٹ تبدیل ہونے پر نئی کمپنی نے اسے ملازمت پر رکھنے سے انکار کر دیا۔ روزگار کے اچانک خاتمے اور معاشی دباؤ نے اسے شدید ذہنی اذیت میں مبتلا کر دیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔ ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے جبکہ مزید پہلوؤں سے بھی تفتیش جاری ہے۔
اسلام آباد واقعے نے محنت کش طبقے کے تحفظ، کنٹریکٹ سسٹم اور ملازمین کے معاشی استحصال پر سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شہری حلقوں اور سماجی تنظیموں نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف کارروائی اور متاثرہ خاندان کے لیے فوری امداد کا مطالبہ کیا ہے