
لاہور ہائیکورٹ نے شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت کرنے والے بینچ کی تبدیلی کیلئے دائر نیب کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس سردار شمیم نے نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے حکم دیا کہ شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر سماعت موجودہ بینچ ہی کرےگا ۔چیف جسٹس نے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ معذرت خواہ ہوں اب ایسا نہیں ہوتا،نیب پر پہلے بڑے الزامات لگ رہے ہیں، کیا اب درخواست ضمانت پر نیب اپنی مرضی کے بنچ بنوائے گا۔



