
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں منگل سے جمعے تک پھر بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ بارشوں کا باعث بننے والی مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہوگا
محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں 2 روز بعد پھر سردہوائیں چلنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں دھند پڑنے کا امکان ہے، کوئٹہ، پشاور، خضدار، قلات ڈویژن، کوہاٹ، مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں پرسوں سے 3 دن تک بارش کا امکان ہے جبکہ مری اور گلیات میں شدید برفباری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔



