پاکستانی شوبز شخصیات کی بسنت میں بھرپور شرکت کی

بسنت تقریبات میں شرکت پر مداحوں کی تنقیدبعض نے خوشیاں انجوائے کرنے پر سراہا

لاہور)نیوزرپورٹر)لاہور میں منائی جانے والی بسنت میں دیگر کے ساتھ ساتھ شوبز ستاروں نے بھی بھرپور شرکت کی اور بسنت کی تقریبات کو خوب انجوائے کیا۔ سانحہ ترلائی کلاں کے باعث بعض مداحوں نے بسنت تقریبات میں ہلہ گلہ کرنے پر سلیبرٹیز پر تنقید کی اور بعض نے ان کی شرکت کو انجوائے کیا۔
یاد رہے کہ پاکستان میں بسنت کئی سالوں تک ممنوع رہی تاہم حکومت نے حال ہی میں اسے دوبارہ شروع کیا اور جشن 6 تا 8 فروری کے لیے شیڈول کیاگیا۔ جسے بڑھا کر بعد میں 9 فروری صبح پانچ بجے تک کر دیا گیا۔ ملک بھر سے لوگ لاہور پہنچے تاکہ اس تہوار کو منائیں، عام عوام کے ساتھ کئی سلیبریٹیز بھی بسنت کی تقریبات میں نظر آئیں، جن میں صبور علی، سجل علی، علی انصاری ، راحت فتح علی خان، یشما گل ، عدنان صدیقی، محمود اسلم اور دیگر شامل ہیں، مایا علی نے بھی بسنت منانے کی ویڈیو شیئر کی۔
تاہم ان تقریبات پر جہاں مداحوں نے فنکاروں کی شرکت کو سراہا وہیں عوام کی جانب سے شدید تنقید بھی سامنے آئی ہے، کیونکہ سلیبریٹیز نے اسلام آباد میں 6 فروری کو امام بارگاہ پر ہونے والے حملے کے باوجود جشن جاری رکھا، سوشل میڈیا صارفین نے سلیبریٹیز کے اس بے حسی بھرے رویے پر گہری مایوسی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ کتنی آسانی سے یہ مسلمان عوام کو بہکاتے ہیں، اللہ ہمیں ہدایت دے، دوسرے نے کہا کہ انہوں نے اسلام آباد میں ہونے والے واقعے کی پرواہ بھی نہیں کی، بے گناہ شہدا کے لیے بسنت کیوں نہیں روک سکتے؟ یہ لوگ پاکستان سے محبت نہیں کرتے۔ ایک اور نے خبردار کیا کہ اسلام آباد خون میں نہا رہا ہے، یہ فضول چیزیں شیئر کرنا بند کریں، اصل مسائل پر توجہ دیں، ایک صارف نے لکھا کہ براہِ مہربانی، میں مسلمان ہوں، اسلام اس کی اجازت نہیں دیتا، ایک اور نے کہا کہ اب سب ٹھیک ہے کیونکہ آپ سب نے اس پر ویڈیو بنا دی۔
یاد رہے کہ سانحہ ترلائی کلاں کے باعث بسنت کی بیشتر تقریبات منسوخ کر دی گئیں تھیں۔لیکن پھر بھی ہلہ گلہ جاری رہا اور دیگر کے ساتھ ساتھ سلیبرٹیز نے بھی اس بسنت کو خوب انجوائے کیا۔