کرکٹ‌ شائقین کے لئےبڑی خوشخبری ٹی 20ورلڈ‌ کپ پاکستان اور بھارت کا میچ معمول کے مطابق ہوگا


متحدہ عرب امارات ، آئی سی سی اور سری لنکا نے مل کر پاکستان کو منا لیا، بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو بھی کوئی اعتراض نہیں‌
دونوں ممالک کے درمیان یہ میچ 15فروری کو کولمبو میں‌معمول کے مطابق ہوگا،تاکہ سری لنکن کرکٹ‌بورڈ‌کو نقصان سے بچایا جاسکے


اسلام آباد(محمدرضوان ملک)ٹی20 ورلڈ کپ میں‌ پاکستان اور بھارت کا 15فروری کو ہونا والا میچ معمول کے مطابق ہوگا.متحدہ عرب امارات ،سری لنکا اور اآئی سی سی نے پاکستان کو منا لیا. ذرائع کے مطابق سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کر کے درخواست کی تھی کہ پاکستان یہ میچ کھیلے پاکستان کی جانب سے یہ میچ نہ کھیلنے سے سری لنکا کو بہت نقصان ہوگا.اس لئے سری لنکن صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے درخواست کی کہ پاکستان یہ میچ کھیلے کیونکہ یہ میچ سری لنکا میں‌ہوگا اور اگر یہ میچ نہ ہوا تو سری لنکن کرکٹ کو بہت نقصان ہوگا.
دوسری طرف متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان سے درخواست کی وہ سری لنکا میں بھارت کے خلاف میچ کھیلے .آئی سی سی نے بھی درخواست کی تھی کہ پاکستان یہ میچ کھیلے آئی سی سی نے پاکستان کی یہ درخواست بھی منظور کر لی کہ آئی سی سی بنگلہ دیش پر کوئی جرمانہ نہیں‌کرے گا.
یا د رہے کہ آئی سی سی کی جانب سے بنگلہ دیش پر جرمانہ نہ کرنے کی یقین دہانی ، متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کی خصوصی درخواست پر پاکستان نے بھارت سے سری لنکا کے اندر میچ کھییلنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے.
یاد رہے کہ ماضی میں متحدہ عرب امارات اور سری لنکا کرکٹ کے پاکستان کرکٹ پر بڑے احسانات کئے ہیں‌. جب پاکستان میں‌کرکٹ نہیں‌ہوری تھی تو متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو اپنے گرائونڈ مہیا کئے اور سری لنکا نے دہشت گردی کے خطرات کے باوجود پاکستان کا دورہ کیا اور پاکستان میں‌کرکٹ کی بحالی میں‌اہم کردار ادا کیا.
سری لنکن کرکٹ‌ بورڈ‌ کے صدر نے پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے صدر کو ایک خط بھی لکھا کہ پاکستان یہ میچ کھیلے تاکہ سری لنکا کا نقصان نہ ہو،بعد ازاں پیر کے روز سری لنکا کے صدر نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کو فون کر کے درخواست کی کہ پاکستان یہ میچ کھیلے تاکہ سری لنکا اور کرکٹ‌ کا نقصان نہ ہو.
یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے میچ سری لنکا منتتقل نہ کرنے پر بنگلہ دیش نے بھارت جا کر ورلڈ‌ کپ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا. پاکستان نے بنگلہ دیش کا ساتھ دیتے ہوئے سری لنکا میں‌ 15 فروری کو بھارت سے ہونے والا میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا.
تاہم اب متحدہ عرب امارات ، سری لنکا اور آئی سی سی کی کوششوں سے یہ میچ بحال ہو گیا ہے اور 15 فروری کو معمول کے مطاق سری لنکا )کولمبو( میں‌ ہوگا.