کیریر گروپ آف انسٹیٹیوشنز کی جانب سے چین میں میڈیکل ڈاکٹر بننے کے خواہشمند طلباء کے لئے 100 فیصد فری سکالرشپ کا اعلان

اسلام آباد:کیریر گروپ آف انسٹیٹیوشنز نے چین سے ایم بی بی ایس (میڈیکل ڈاکٹر) بننے کے لیے 100 فیصد فری سکالرشپ دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ جس کے تحت چین کے میڈیکل کالج میں داخلہ دلوانے کے لیے تمام سروسز دی جائیں گی ۔ڈاکٹر کی چھ سالہ ڈگری کے لیے اٹھنے والے اخراجات بیالیس لاکھ روپے کا فری پیکج دیا جائے گا ۔
یہ اعلان چیئرمین کیریر گروپ آف انسٹی ٹیوشنزجاوید انتظار نے آئی سی سی آڈیٹوریم کیانی روڈبہارہ کہو میں منعقدہ چین میں ایم بی بی ایس اینڈ انجینئرنگ فری سکالرشپ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قبل ازیں چین سے ایم بی بی ایس ایم ڈی اور فالکن گروپ انٹر پرائز مینجمنٹ رجسٹرڈ کمپنی چائنہ کے سی ای او ڈاکٹر آکاش مسعود اور سی ای او Lets Go Abroad (LGA) رجسٹرڈ کمپنی پاکستان شاہد رسول نے سیمینار میں چین سے ایم بی بی ایس کرنے پر تفصیلی پریزنٹیشن دیتے ہوئے کہا کہ ہماری کمپنی کے پاس پاکستان میڈیکل کونسل (پی ایم سی) سے چین میں الحاق شدہ میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹییز میں پاکستانی طلبا اور طالبات کو داخلہ دلوانے کی قانونی رجسٹریشن موجود ہے ۔جہاں پر طلبا و طالبات کے لیے علیحدہ علیحدہ ہاسٹل اور حلال کھانے کی سہولیات فراہم کرینگے۔
چین کے ان میڈیکل کالجز کی بین الاقوامی رینکنگ پاکستان کے کنگ ایڈورڈ میڈیکل کالج سے تین گنا اوپر ہے ۔پی ایم سی سے الحاق شدہ ہونے کی وجہ سے چین سے ڈاکٹر بننے کی ڈگری میں کوئی قانونی پیچیدگی نہیں ہے ۔پاکستان میں سیلف فنانس پر ایم بی بی ایس کرنے پر ایک کروڑ روپے سے زائد اخراجات آتے ہیں ۔لیکن چائنہ میں وہی ڈگری حاصل کرنے کے لیے چھ سال میں 42 لاکھ روپے خرچ کرنا پڑتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہماری کمپنی کا کیریر گروپ آف انسٹیشیوشنز سے قانونی معاہدہ ہو چکا ہے ۔
چین سے ایم بی بی ایس کرنے کے خواہشمند طلبا 15 اکتوبر سے پہلے پہلے ڈائریکٹر آئی سی سی پروفیسر محمد عامر سے رابطہ کریں ۔جہاں سے ان کو پاسپورٹ ،ویزا اور چین سے ایم بی بی ایس کرنے کی تمام تفصیلات مہیا کر دی جائیں گی ۔
وائس پرنسپل آئی سی سی محمد عدنان عباسی اور سینئر لیکچرر راجہ محمد شہباز نے ڈاکٹر آکاش منصور اور شاید رسول کی آئی سی سی میں تشریف آوری اور بہترین پریزنٹیشن دینے پر خوش آمدید اور مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آئی سی سی طلبا کو پاکستان کے بہترین میڈیکل کالجز انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلہ دلوانے کے لیے کوشاں ہے ۔
اب ان طلبا کو جو انٹرمیڈیٹ پری میڈیکل اور انجینئرنگ میں 60 فیصد یا اس سے زائد نمبر لینے پر چین میں بھی داخلے دلوائے گا ۔چین میں ایم بی بی ایس کرنے کے لئے انٹری ٹسٹ میں کامیابی کی کوئی شرط نہیں۔لہذا ایسے طلبا جو کم نمبروں کی وجہ سے پاکستان کے میڈیکل کالجز اور انجینئرنگ یونیورسٹیز میں داخلہ لینے میں ناکام ہوگئے ۔آئی سی سی نے ان کے لیے چین میں اپنے خوابوں کو تعبیر دینے کے لیے جامع حکمت عملی اور ٹھوس منصوبہ بندی کر لی ہے ۔ جو طلبا چین سے فری ایم بی بی ایس کرنے کے خواہشمند ہیں وہ 15 اکتوبر سے قبل ترجیحی بنیادوں پر آئی سی سی کیانی روڈ بہارہ کہو اسلام آباد میں رابطہ کریں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔