9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)او آئی سی سیکرٹریٹ کے وفد نے بدھ کو وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ملاقات کی. وفد کی قیادت سفیر طارق بخیت (ASG) کر رہے تھے۔ ملاقات میں 9ویں او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا.
یہ کانفرنس جولائی 2026 میں پاکستان کی میزبانی میں ہوگی.۔ وفاقی وزیر سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے وفد کا خیرمقدم کیا اور بروقت اور مؤثر انتظامات کی اہمیت پر زوردیا.
اجلاس کے دوران او آئی سی ٹیکنیکل ارینجمنٹ (OTA) پر دستخط کئے گئے.
اس موقع پر کانفرنس کے ایجنڈے اور ترجیحات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور او آئی سی سیکرٹریٹ کے ساتھ قریبی رابطہ اور تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا.
اس موقع پر متعلقہ وزارتوں اور محکموں کے نمائندگان بھی موجود تھے.
۔



