عید مناتے ہوئے غزہ و فلسطین، کشمیر اور ایران کے غیور مسلمانوں کو بھی یاد رکھیں،عامر صدیقی

راولپنڈی (نیوزرپورٹر ) رمضان اپنی رحمتیں، برکتیں برسا کر رخصت ہوا چاہتا ہے یہ ماہ مبارک مقبول دعاؤں اور بخشش کا خزینہ ہے، اللہ کریم سب کی عبادات قبول و مقبول فرمائے، اللہ کریم نیکیوں کے موسم بہار کے یہ سلسلے جاری و ساری رکھے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے ممکنہ جمعتہ الوداع اور کل عید کے دن حوالے سے کیا انہوں نے کہا کہ عید نام ہے خوشیوں کے بانٹنے کا، موجودہ مشکل حالات کے سبب ہر شخص ہی مشکلات سے دوچار ہے ایثار وصبر کے مہینے کا ہوا اختتام اور اب تو سب ہی عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں عید اللہ کا ایک تحفہ ہے اور تحائف کی تقسیم سے محبتیں بانٹنا اور اوروں کو بھی خوشیوں میں شامل کرنا کسی عبادت سے کم نہیں، عید مناتے ہوئے غزہ و فلسطین، کشمیر اور حالت جنگ میں مصروف ایران کے غیور مسلمانوں کو بھی یاد رکھیں، دہشتگردی ایک لعنت ہے اور دہشتگردی کے قلع قمع میں مصروف عمل سیکیورٹی اداروں اور افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، افواج پاکستان اس وقت آپریشن فتنہ_الہند اور آپریشن غضب للحق سے ملک دشمنوں و دہشتگردوں کے قلع قمع میں مصروف ہیں عید مناتے ہوئے ہمیں خصوصا حالیہ بھارتی جارحیت پر کئے گئے موثر جوابی آپریشن بنیان مرصوص سمیت ملکی دفاع و سلامتی پر قربان ہونے والے غازیوں اور شہداء کو ان کی فیملیز کو نہ بھولیں، عید کی خوشیوں میں شہداء کی قربانیوں پر انہیں نا صرف خراج تحسین پیش کریں بلکہ ان کے بچوں پر دست شفقت بھی رکھیں اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کریں عامر صدیقی نے کہا کہ غربت و مہنگائی نے عام آدمی کی کمر توڑ رکھی ہے، بجلی ،گیس کے بھاری بھرکم بلز اور پیٹرولیم مصنوعات کی اونچی اڑان سے ہے ہر کوئی پریشان، مہنگائی نے غریب کو کہیں کا نہ چھوڑا، رمضان تو جیسے بھی گزرا گزر ہی گیا، صاحب ثروت افراد یتیم و بے سہارا بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل فرمائیں کیونکہ عید تو سب ہی کی ہے، ہماری جانب سے سب کو عید کی خوشیاں مبارک ہوں۔
عزم عالیشان۔۔۔سب سے پہلے پاکستان۔۔۔پاکستان ہمیشہ زندہ باد