وفاقی وزیر شیری رحمان کی چینی سفارتخانے آمد

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے چینی سفارت خانہ میں چین کی چارج ڈی افیئرز پانگ چنکسو سے ملاقات کی جس میں کراچی وین حملے کی مذمت کی گئی ۔جمعہ کو چینی سفارتخانے آمد پر سینیٹر شیری رحمان نے چین کی حکومت اور عوام سے افسوس اور یکجہتی کا اظہار کیا ۔
وفاقی وزیر سینیٹر شیری رحمان نے چینی سفارتخانے میں مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
شیری رحمن نے کہاکہ پاکستان اور چین کی دوستی تاریخی اور بے مثال ہے، شرپسندوں کے کسی حملے کی وجہ سے پاکستان اور چائنہ کے تعلقات پر اثر نہیں پڑے گا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چائنہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر تعاون جاری و ساری رہے گا۔