عزم و ہمت کی مثال محراب زہرا نے پسماندہ علاقہ کی مشکلات کے باوجود بورڈ امتحان میںنمایاں پوزیشن حاصل کی
پسماندہ علاقے کی ہونہار طالبہ محراب زہرا نے مشکلات کے باوجود بورڈ امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
پسماندہ علاقوں میں سڑکوں کی تعمیر اور تعلیمی وسائل کی فراہمی پر توجہ دی جائے تاکہ بچیاں اپنا مستقبل سنوار سکیں
اسلام آباد (نیوزرپورٹر)موضع چٹھہ جنوبی تراپ تعلیمی سہولیات کی کمی اور دشوار گزار راستے بھی پختہ ارادوں کے سامنے رکاوٹ نہ بن سکے۔ تراپ گرلزسکول کی طالبہ محراب زہرا نے آٹھویں کلاس کے بورڈ امتحانات میں بی گریڈ (B Grade) کے ساتھ اچھے نمبر حاصل کر کے ثابت کر دیا کہ اگر محنت کا جذبہ صادق ہو تو منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔
محراب زہرا کا تعلق ایک انتہائی پسماندہ علاقہ یوسی کوٹگلہ موضع چٹھہ جنوبی تراپ سے ہے جہاں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے۔ حیران کن امر یہ ہے کہ ان کے گھر سے سکول تک آنے کے لیے کوئی کی سڑک تک موجود نہیں، جس کے باعث انہیں روزانہ کچے اور دشوار گزار راستوں سے گزر کر سکول پہنچنا پڑتا تھا۔ ان تمام تر جغرافیائی اور معاشی چیلنجز کے باوجود، محراب زہرا نے اپنی تعلیم پر توجہ مرکوز رکھی۔اس موقع پر سکول انتظامیہ اور اہل علاقہ نے محراب زہرا کی اس کامیابی کو سراہتے ہوئے اسے دیگر طالبات کے لیے ایک روشن مثال قرار دیا ہے۔ محراب کے والدین کا کہنا ہے کہ انہیں اپنی بیٹی پر فخر ہے جس نے نامساعد حالات کے باوجود ہمت نہیں ہاری۔ ہیڈمسٹریس فاروق جان اورٹیچرعاصمہ اور ا ن کے سٹاف کو کو بھی مبارکبادپیش کی جوبچوں کے مستقبل سنورنے کے لئے پوری تند ہی کے ساتھ تعلیم کے حصول میں اپنا کردار اداکررہے ہیں اورا ُمید کرتے ہیں کہ تعلیمی معیار کو مزید بہتربنانے کیلئے اپنابھرپور کرداراداکرتے رہیں گے .


