
اسلام آباد:امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور اسلام آباد میں ہونے جارہا ہے۔ امریکی ٹی وی نے ایرانی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں ہوگا۔
دوسری طرف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےتصدیق کی ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل کا عمل اچھی طرح سے جاری ہے، مذاکرات ویک اینڈ کے دوران بھی جاری رہیں گے۔ ایریزونا میں تقریب سے خطاب میں ایران سے ایٹمی زرات واپس لانےکا اعلان کیا اور کہاکہ امریکا ایران کی نیوکلیئر ڈسٹ حاصل کرےگا۔ ایران کے پاس کبھی جوہری ہتھیار نہیں ہوں گے، ایران سے ڈیل کے تحت رقم کا تبادلہ بھی نہیں کیا جائےگا۔
امریکی صدر نے ایک بار پھر پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم سے اظہار تشکر کیا، امریکی صدر نےکہاکہ پاکستان کے وزیراعظم او ر فیلڈ مارشل زبر دست شخصیات ہیں، انہوں نے مدد کی، میں دونوں پاکستانی شخصیات کا بہت شکر گزار ہوں۔
امریکی صدر نے سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب، یواے ای، قطر،کویت اور بحرین ، یہ تمام ممالک شاندار ہیں، سب نے بہت مدد کی، ان ممالک میں بہت ہمت ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا نیٹو کی جانب سےکال موصول ہوئی، مدد کے لیے پوچھا جا رہا تھا، لیکن ہمیں 2 ماہ پہلے ان کی مددکی ضرورت تھی، اب بالکل نیٹوکی مدد درکارنہیں، دراصل ہمیں نیٹو کی مدد کی کبھی ضرورت تھی ہی نہیں، نیٹو کو ہماری ضرورت ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور اسلام آباد میں ہوا تھا۔امریکی وفد کی قیادت نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کی تھی جبکہ ان کے ساتھ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر اور ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف بھی شامل تھے۔ایرانی وفد کی قیادت ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کر رہے تھے اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی ان کے ہمراہ تھے۔اسلام آباد مذاکرات کے بعد دونوں وفود نے چند معاملات پر اتفاق کرتے ہوئے ایک اور ملاقات پر رضامندی ظاہر کی تھی۔
امریکاایران مذاکرات کا دوسرا دور پیر کو پاکستان میں متوقع



