مردان جلسے نے ثابت کیا عمران عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے۔ عامرمغل

ناجائز حکومت عمران خان اور بشری بی بی کی صحت کے ساتھ کھلواڑ بند کرے۔
کامیاب جلسے پر سہیل آفریدی، جنید اکبر اور عاطف خان سمیت تحریک انصاف خیبر پختون خوا مبارکباد کی مستحق ہے

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف کے رہنماعامرمغل نے مردان کے کامیاب ترین جلسے پر مبارکباد دیتے ہؤے کہا ہے کہ مردان جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں عوام کی شرکت نے ثابت کر دیا کہ اڑھائ سال سے عمران خان کی تحریر، تقریر اور تصویر بندکرنے کے باوجود عمران خان پاکستان بھراور خصوصا خیبر پختونخواہ کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے۔
موجودہ ناجائز حکومت عوام کو ہر قسم کا ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ مینڈیٹ ڈکیتی اڑھائ سالوں سے اسٹیبلشمنٹ کی بھرپور سپورٹ کے باوجود عوام کو کوئ ریلیف نہ دے سکی، الٹا مہنگائ، دہشت گردی، بدامنی، بیڈ گوورنس اور بیروزگاری سے عوام کی زندگی کو جہنم بنا کر رکھ دیا ہے۔
ناجائز صدر وزیر اعظم اور ناجائز وزیر اعلی کی خواہش پر تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنان کو جیلوں میں ٹھونسا،سینکڑوں کو شہید کیا، دو لاکھ سے زائد کارکنان پر جھوٹے مقدمات درج کئیے، ہزاروں لاکھوں کارکنان کے گھروں کو لوٹا، کاروبار کو تباہ کیا، لیکن آج تک غریب عوام کو کوئ ریلیف نہ دے سکے
مردان جلسے میں عوام کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر بتا رہاتھا کہ عمران خان ہی غریب عوام کی پہلی اور آخری چوائیس ہے جتنی مرضی ظلم و ستم کر لیں جتنا عرصہ مرضی عمران خان کو مغوی بنا کر رکھیں عوام عمران خان کی محبت سے باز نہیں آئے گی