لاہور (کرائم رپورٹر)
میڈیاپریس کانفرنس کرنے کی پاداش میں55سالہ خاتون کوتشد د کانشانہ بنادیاگیااورپولیس نے موقع پرپہنچ کرملزمان کوپکڑنے کی بجائے ان کی طرفداری کرتے ہوئے خاموش تماشی بنی کھڑی رہی ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹرسبینہ نے گزشتہ جمعرات کوہونے والی پریس کانفرنس میںاپنی رواداد سناتے ہوئے بتایاتھا کہ انہوں نے شیخ الیاس نامی شخص سے مکان خریدنے کے لیے ایڈوانس 1کروڑ 90لاکھ روپے کی رقم ادا کی تھی لیکن مالک مکان نے جگہ کاقبضہ دینے کی بجائے اپنے بھانجے اوراس کی فیملی کویہاں بیٹھادیاہے اورخالی کرنے کانام نہیں لے رہے۔ اس سلسلے میںمتاثرہ خاتون نے بتایاکہ انہوں نے اے ایس پی عائشہ بٹ سے بھی پولیس پروٹیکشن مانگی جس پرانہوں نے دینے سے انکار کردیااس شے پرملزمان نے پہلے بھی ایک مرتبہ ان پرتشدد کی انتہا کردی تھی لیکن اس مرتبہ توانہوں نے حد ہی کردی جب انہیں پتہ چلاکہ سبینہ بی بی نے پریس کانفرنس کی ہے اسی پاداش میں ان کے بھانجے شیخ ندیم کی بیوی نے متاثرہ خاتون کے پاس جاکراس پرتھپڑوں کی بارش کردی جس سے سبینہ بی بی زمین پرگرگئی 15پرکال کرنے پرڈولفن سکواڈ موقع پرپہنچ گیاجنہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے اس مسلئے پرفوری قابوپالیالیکن جب Siراشد جوکہ بیٹ افسر ہے وہاں پہنچاتومتاثرہ خاتون سے سخت لہجے میں کہنے لگا کہ آئندہ کے بعد 15پرآپ لوگوں نے کال نہیں کرنی ہے جوبھی ہوجائے جس پر خاتون کی حالت غیرہوگئی اورگرکربےہوش ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے شیخ زید ہسپتال ریسکیوٹیم کوبلوا کرلے جایاگیا

