زندہ لوگوں کی تعریف کیجیے مرنے والے سن نہیں سکتے’ نعمان اعجازکا شکوہ

یہ دنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے،انسٹاگرام پر مداحوں کے لئے پیغام

لاہور : سینئر اداکار نعمان اعجاز لوگوں سے شکوہ کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ہمیں زندہ لوگوں کی تعریف کرنی چاہیے کیونکہ مرنے والے اپنی تعریف سن نہیں سکتے ہیں۔ نعمان اعجاز نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے لیے معنی خیز پیغام جاری کیا ہے۔ نعمان اعجاز نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی آنکھوں میں غصہ نظر آرہا ہے۔ اداکار نے اس تصویر کو ایک معنی خیز کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ یہ دنیا ہے جناب، ماں نہیں جو ہر وقت آپ کو پیار دے۔ انہوں نے لکھا کہ انسان کی زندگی میں اس کی تعریف کیجیے اور اس کے کام کو سراہایے کیونکہ مرنے کے بعد انسان اپنی تعریف نہیں سن سکتا ہے۔واضح رہے کہ نعمان اعجاز اکثر سوشل میڈیا پر دلچسپ اور معنی خیز پوسٹس شیئر کرتے رہتے ہیں ۔