
پاکستان کے سب سے بڑے کرکٹ میلے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چوتھے سیزن کا آغاز آج جمعرات کو دبئی میں ہوگا۔پاکستانیوں کے کرکٹ بخار میں مبتلا ہونے میں صرف چند گھنٹے ہی باقی رہ گئے. پی ایس ایل فور کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں ہوگی جس میں ملکی اور غیر ملکی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں گلوکار و اداکار فواد خان پی ایس ایل کا اینتھم سانگ گائیں گے۔ امریکی گلوکار پٹ بل بھی تقریب کو چار چاند لگائیں گے۔رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لاہور قلندرز اور دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے 8 میچز پاکستان میں بھی کھیلے جائیں گے




