پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر حج 2027 تا 2030 کی آن لائن رجسٹریشن کا مسلسل چھٹا دن
پنجاب سے 51 ہزار، سندھ 33 ہزار، خیبرپختونخواہ 15 ہزار، اسلام آباد سےساڑھے 5 ہزار افراد رجسٹرڈ
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر حج 2027 تا 2030 کی آن لائن رجسٹریشن کا آج 27 جون کو مسلسل چھٹا روز ہے .پہلے 5 دنوں میں ایک لاکھ 7 ہزار 587 افراد نے گھر بیٹھے حج رجسٹریشن مکمل کر لی ہے. 85 ہزار درخواست گذاروں نے سرکاری جبکہ 22 ہزار نے پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کیا.آن لائن حج رجسٹریشن کا عمل مزید چند دن بلاتعطل جاری رہے گا
پنجاب سے 51 ہزار، سندھ 33 ہزار، خیبرپختونخواہ 15 ہزار، اسلام آباد سے ساڑھے 5 ہزار افراد رجسٹرڈ ہوئے ..بلوچستان سے 2 ہزار، آزاد کشمیر سے 6 سو اور گلگت بلتستان سے 2 افراد رجسٹرڈ ہوئے .
درخواست گذاروں میں 63 ہزار مرد اور 44 ہزار خواتین شامل ہیں .56 ہزار افراد نے لانگ حج پیکیج جبکہ 51 ہزار نے شارٹ حج پیکیج کا انتخاب کیا ہے.



