فیصل آباد چک جھمرہ دارالاحسسان ریلوے سٹیشن کی بحالی کا مطالبہ


20 سال قبل اس ریلوے سٹیشن پر لاہور اور فیصل آباد کے درمیان چلنے والی ٹرینیں رکتی تھیں

< فیصل آباد(سٹی رپورٹر)فیصل آباد کی تحصیل چک جھمرہ کا ریلوے سٹیشن دارالاحسسان عرصہ داراز سے بند ہونے کے باعث ریلوے سے سفر کرنے والی مقامی آباد ی کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ آج سے چند سال قبل اس ریلوے سٹیشن پر لاہور اور فیصل آباد آنے جانے والی ٹرین رکتی تھی جس سے مقامی آباد ی کو سہولت میسر تھی لیکن کچھ عرصہ سے یہ ریلوے سٹیشن غیر فعال ہونے کے باعث مقامی افراد کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ۔ خاص طور پر ملازمت کی غرض سے لاہور اور فیصل آباد جانے والے افراد کو اس سٹیشن کے باعث بڑی سہولت حاصل تھی ۔ خاص طور پر رات کو سفر کرنے والے خاندانوں جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں انہیں سخت مشکلات کا سامنا ہے ۔ چک جھمرہ اور اس کے گرد رہائش پذیر افراد جن میں مہتمم دارالحسان صوفی برکت علی کے حقیقی پوتے میاں مقصود ، سابق کونسلر چک 126 پہاڑنگ شاہد محمود انصاری ،خالد وسیم باجوہ، سلیم انصاری ، شہباز انصاری اور دیگرشامل ہیں‌ نے روزنامہ سی پیک کو بتایا کہ عرصہ بیس سال سے ھمارا اسٹیشن عدم توجہی کا شکار ھے پہلے بیس ٹرینوں کے سٹاپز تھے جو بعد میں سب ختم کر دئیے گئے۔ انہوں نے بتایا کہ اس اس عدم توجہی کے باعث مسافر خانہ کی عمارت بھی بہت بوسیدہ ہو چکی تھی تاہم اس کو مقامی آبادی نے اپنی مدد آپ کے تحت اور مہتمم دارالحسان صوفی برکت علی کے حقیقی پوتے میاں مقصود کی خصوصی کاوش کی بدولت آج اسٹیشن (مسافر خانہ )کی چھت تبدیل کر دی گئی ھے اور دیگر ضروری مرمت بھی کر دی گئی اب صرف ٹرینوں کی آمد کا انتظار ہے ۔ انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی ، رکن قومی اسمبلی علی افضل ساہی ، رکن پنجاب اسمبلی آزاد علی تبسم سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ ریلوے سٹیشن کو دوبارہ بحال کر نے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ عوامی مصائب کو کم کیا جاسکے ۔