فیفا ورلڈ کپ اور نورا فتیحی کے ٹھمکے

بھارتی فنکارہ پہلی بار فیفا کے آفیشل میوزک ویڈیو کا حصہ بننے پر خوشی سے جھوم اٹھی


دوحا:قطر میں جاری کے دوران بھارتی اداکارہ فیفا خوشی سے جھومنے لگیں۔پرتگال اور یوراگوئے کے درمیان میچ کے دوران جبکہ وہ سٹیڈیم میں موجود تھیں اچانک تماشائیوں کے درمیان اٹھ کر خوشی سے جھومنے لگیں۔
ایک ایسے موقع پر جب قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کا جنون دنیا بھر میں سر چڑھ کربول رہا ہے۔نورا فتیحی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ پرتگال اور یوراگوئے کے درمیان میچ کے دوران گرانڈ میں موجود تھیں۔
اس موقع پر فیفا کے آفیشل ترانے پر نورا فتیحی خود کو روک نہ سکیں اور جھوم اٹھیں، انہوں نے اس پر رقص کیا اور بے حد خوش نظر آئیں۔
ویڈیو کے کیپشن میں نورا فتیحی نے لکھا کہ وہ لمحہ جب آپ اسٹیڈیم میں اپنی ہی آواز سنتے ہیں، یہ بالکل ایک خواب کی طرح تھا۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ اپنے آپ پر یقین رکھیں اور کبھی کسی کو یہ نہ کہنے دیں کہ آپ نہیں کر سکتے، بہت سے لوگ شروع میں مجھ پر ہنسے تھے لیکن میں آج اس مقام پر ہوں اور یہ تو ابھی شروعات ہے۔
یاد رہے کہ نورا فتیحی پہلی بھارتی فنکار ہیں جو فیفا کے آفیشل میوزک ویڈیو کا حصہ بنیں۔