امریکہ آبنائے ہرمز کا خود ساختہ محافظ

آبی گزر گاہ سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لینے کا اعلان
ماری مرضی کے بغیر آبنائے ہرمز میں کسی بھی سرگرمی کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا،ایرانی فوج کا درعمل

واشنگٹن:امریکہ آبی گزر گاہ آبنائے ہرمز کا خود ساختہ محافظ بن کر سامنے آگیا ہے۔ آبی گزر گاہ سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔ دوسری طرف امریکہ کے ایران پر حملے جاری ہیں اور امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران پر مزید شدید حملوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے ریڈیو میزبان ہیو ہیوٹ سے گفتگو میں کہا ہے کہ امریکا پیر کی رات اور منگل کو ایران پر بھرپور حملے کرے گا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ مفاہمتی یادداشت ایران کے لیے ایک امتحان تھی، تاہم ایران نے اس کی پاسداری نہیں کی۔ہم وسطی ایران کے کوہ کولانگ گاز لا کو نشانہ بنانےجارہےہیں۔
اس کے علاوہ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میری اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ بہت اچھی ہم آہنگی ہے اور ہمارے تعلقات خوشگوار ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ میں بعض اوقات نیتن یاہو سے اختلاف کرتاہوں، انہیں اپنے اختلاف سے آگاہ بھی کر دیتا ہوں۔
بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم تیزی سے ایرانی فوج کو تباہ کر رہےہیں، آبنائے ہرمز سے متعلق ایران کی صلاحیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ٹرمپ نے کہا کہ ہم آج رات بھی ایران پر حملے کر رہےہیں، میرا خیال ہے معاہدہ کرنا ممکن ہے، ایران کی ناکہ بندی بمباری سےزیادہ فائدہ مند ہے، ایران کی پہلی اور دوسری سطح کی قیادت کو ختم کردیا۔
صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمزمیں جن ممالک کے تحفظ میں ہم مددکر رہےہیں، وہ اس کےاخراجات کی ہمیں ادائیگی کریں۔میڈیا سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نےکہا کہ امریکا کو آبنائے ہرمز کے محافظ کے نام سے جانا جائے گا، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام کارگو پر 20 فیصد کی شرح سے فیس لیں گے۔امریکی صدر نے کہا آبنائے ہرمز کھلی ہے اور مستقبل میں بھی کھلی رہے گی، ناکہ بندی صرف ایرانی بحری جہازوں اور انکے گاہکوں کو روکے گی، ایران کےعلاوہ دیگر ملکوں کو آبنائے ہرمز آزادانہ استعمال کی مکمل اجازت ہوگی، آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی اور نئے طریقے کار کا عمل فوری شروع کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ پیر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کی دوبارہ ناکہ بندی کا اعلان کیا تھا۔
قبل ازیں ایران نے بھی کہا تھا کہ وہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹیکس لیں گے تاہم ایران کی جانب سے ا س تناسب نہیں بتایا گیا تھا۔ ایران او ر امریکہ کے ایک دوسرے کی فوجی تنصیبات پر شدید حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری طرف امریکہ کے جواب میں ایران نے واضح کیا ہے کہ دنیاہماری مرضی کے بغیر آبنائے ہرمز میں کسی بھی سرگرمی کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کرنےکے بیان کے بعد ایرانی فوج کا ردعمل سامنے آیا ہے ۔ایرانی فوج نے ایک بیان میں واضح کیا کہ وہ امریکا کو کسی صورت آبنائے ہرمز میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، ایران کی مرضی کے بغیر آبنائے ہرمز میں کسی بھی سرگرمی کا انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔
ایرانی فوج نے خطے کے ممالک کو پیغام دیا ہے کہ امریکا کی حمایت اور اس کا ساتھ دینے کو ایران کیخلاف جنگ تصور کیا جائے گا، ساتھ ہی خبردار کیا کہ اگر کشیدگی میں اضافہ ہوا تو یہ خطے کے دیگر ممالک تک پھیل جائے گی اور اس کی مکمل ذمہ داری امریکا اور اتحادیوں پر عائد ہوگی۔
یاد رہے کہ امریکی صدر ڈنلڈ ٹرمپ نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم آبنائے ہرمز پر کنٹرول حاصل کر رہے ہیں، ہم آبنائے ہرمز کے سرپرست بنیں گے، ہمیں آبنائے ہرمز کی نگرانی کے عوض معاوضہ ملے گا۔
امریکی صدر نے کہا ہمارا ایران سے معاہدہ ہوا جو انہوں نے توڑ دیا، وہ برے لوگوں کا ایک گروپ ہے، ہم نے کل رات ایران کو بہت شدید حملوں کا نشانہ بنایا۔صدر ٹرمپ نے کہا وہ ہمیشہ معاہدہ توڑ دیتے ہیں اس لیے اب ہم انہیں سخت نشانہ بنائیں گے، ہم آبنائے ہرمز کو اپنے پاس رکھیں گے اور شاید اسے ہم ہی چلائیں۔
یاد رہے کہ ایران پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے معمولی ٹیکس لیا جائے گا۔