
سپریم کورٹ کے جج جسٹس شیخ عظمت سعید غلطی سے بارڈر کراس کرنے والے غیرملکیوں کیخلاف کیس کی سماعت کے دوران وزیر اور سیکرٹری اطلاعات پر برس پڑے،جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراطلاعات اورسیکرٹری خودکوقانون سے بالاسمجھتے ہیں؟وزیراطلاعات کوبتادیں حکم پرعمل نہ کرنے کاانجام کیاہوگا،جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ وزارت اطلاعات والے غلط فہمی کاشکارہوچکے ہیں،عدالتی فیصلوں سے مذاق نہیں ہونے دیں گے،عددالت نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے کہا کہ سیکرٹری پیش نہ ہوں توان کوہتھکڑیاں لگاکرپیش کریں
سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں غلطی سے بارڈرکراس کرنے والے غیرملکیوں کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں 3 رکنی ریویوبورڈ نے سماعت کی، 45غیرملکیوں کوسپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں پیش کیاگیا،غیرملکیوں کاتعلق بنگلادیش،نائجیریااوردیگرممالک سے ہے۔
عدالت نے وفاقی سیکرٹری اطلاعات کو آئندہ سماعت پرطلب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی سیکرٹری پیش نہ ہوں توان کوہتھکڑیاں لگاکرپیش کریں، جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ حکومتیں ایسے چلتی ہیں؟ وزیراطلاعات کوعدالتی حکم کی کاپی بھیج دیں




