خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع

احتساب عدالت نے پیراگون سوسائٹی کیس میں گرفتار خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 مارچ تک توسیع کردی۔

خواجہ برادران کو جوڈیشل ریمانڈمکمل ہونے پر  احتساب عدالت کے جج سید نجم حسن کے رو برو پیش کیاگیا،اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور احتساب عدالت کی طرف آنے والے راستوں کو کنٹینر اور خاردارتاریں لگا کر بند کیا گیا تھا،عدالت  کے باہر ن لیگ کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔جج احتساب عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ بتایا جائے ریفرنس کا کیا بنا،تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ 90 روز پورے ہونے پر پیراگون کا ریفرنس پیش کردیا جائے گا،عدالت نے تفتیشی افسرکو ہدایت کی کہ کام جلد کیا کریں ،عدالت نے خواجہ برادران کیخلاف حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریمانڈمیں 4 مارچ تک توسیع کردی