بونیر: وفاقی وزیر و صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام نے ڈگر کلے، بونیر میں رکن قومی اسمبلی و چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان اور جوہر علی خان کی والدہ اور کامران خان کی دادی کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے بیرسٹر گوہر علی خان، جوہر علی خان اور دیگر اہلِ خانہ سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحومہ کے درجاتِ بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر حاجی سالار خان، جنرل سیکرٹری ایڈووکیٹ حاجی شاہ بخت روان خان سمیت دیگر پارٹی عہدیداران اور رہنما بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ موجود تھے۔
چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کی والدہ انتقال کر گئیں، امیر مقام کی نماز جنازہ میں شرکت




