جرنلسٹ فا ئونڈیشن اور عمر ڈائیگناسٹک اینڈ اسپیشلسٹ کلینکس کے مابین معاہدہ

صحافیوں کو مختلف ٹیسٹوں پر 50 اور ایم آر آئی پر 20 فیصد تک خصوصی رعایت ملے گی
اسلام آباد(نیوزرپورٹر)جرنلسٹ فا ئونڈیشن پا کستان اور عمر ڈائیگناسٹک اینڈ اسپیشلسٹ کلینکس(او ڈی سی) کے مابین ممبران کی طبی سہولیات کیلئے مختلف ٹیسٹوں پر 50 فیصد رعایت دینےکا معاہدہ طے پا گیا ہے .جرنلسٹ فائونڈیشن کے وفد نے صدر زیڈ اے ملک کی قیادت میں عمر ڈائیگناسٹک اینڈ اسپیشلسٹ کلینکس کا دورہ کیا، وفد میں مرکزی جنرل سیکرٹری رفاقت حسین، سیکرٹری اطلاعات عامر محبوب اور ممبر گورننگ باڈی محمد اخلاق شامل تھے، مرکزی جنرل سیکرٹری رفاقت حسین اور سی ای او ر عمر ڈائیگناسٹک اینڈ اسپیشلسٹ کلینکس سید قیصر شاہ نے معاہدے پر دستخط کئے۔معاہدے کے تحت جرنلسٹ فا ئونڈیشن کے ممبران کومختلف ٹیسٹوں پر50فیصد جبکہ ایم آر آئی پر20 فیصد تک رعایت دی جا ئے گی،ممبران جے ایف کے کارڈ پر خصوصی رعایت سے فا ئدہ اٹھا سکیں گے۔