فوٹو جرنلسٹ کے انتخابات ،اپنا پینل کے تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب

صدر سجاد حیدر سینئر نائب صدر جہانگیر چوہدری جزل سیکرٹری سہیل شہزاد و دیگر شامل

اسلام آباد(سٹی رپورٹر)راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں اپنا پینل نے میدان مار لیا ہے. چیئرمین الیکشن کمیشن ناصر میر ممبر عامر لودھی کے مطابق صدر سجاد حیدر سینئر نائب صدر جہانگیر چوہدری نائب صدور ایم جاوید مدثر راجہ جزل سیکرٹری سہیل شہزاد فنانس سیکرٹری محمد عاصم جوائنٹ سیکرٹری فیصل خان انفارمیشن سیکرٹری سید مہدی بلامقابلہ منتخب ہوئے

ممبران گورننگ باڈی میں حبیب شیخ ،راجہ خالد ،راجہ ظفر ،عابد ضیاء ،طاہر کاظمی، راجہ عاصم ،عمر فاروق بلامقابلہ منتخب قرار پائے سجاد حیدر 22ویں مرتبہ صدر منتخب ہوئے اور فوٹو جرنلسٹ کی فلاح و بہبود کے لئے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اپوزیشن لیڈر رپجا فہیم ملک گروپ نے گزشتہ روز اپنے کاغذات واپس لے لیے اور اپنا پینل کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے.