پاکستانیوں کے لئے سعودی ویزا فیس میں کمی

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی پاکستان آمد سے پہلے ہی سعودی عرب نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنادی۔ سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیسوں میں کمی کا ااعلان کردیا ہے۔سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی عرب نے پاکستانیوں کیلئے ویزہ فیس میں کمی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پاکستانیوں کیلئے سنگل انٹری وزٹ ویزہ کی فیس 2 ہزار ریال سے کم کرکے 338 ریال کردی گئی ہے جبکہ ملٹی انٹری وزرٹ ویزہ کی فیس 3 ہزار سے کم کرکے 675 ریال کردی گئی ہے۔ پاکستانی شہریوں کیلئے ویزہ فیسوں میں کمی کا اطلاق 15 فروری 2019 سے ہوگا۔