مقبوضہ کشمیر میں ایک اور دھماکہ، بھارتی میجر سمیت 2 اہلکار ہلاک

مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور دھماکے میں بھارتی قابض فوج کا اعلیٰ فوجی افسر ہلاک ہوگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوڑی کے نوشہرہ سیکٹر میں لائن آف کنٹرول پر ہوا۔ بھارتی فوج کا میجر رینک کا ایک افسر آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا رہا تھا کہ اسی دوران دھماکہ ہوگیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔فوج کے مطابق آج بھی راجوری ضلع میں ایل او سی کے نوشہرہ سیکٹر میں ایک بارودی سرنگ دھماکے میں بھارتی فوج کا ایک میجر اور ایک فوجی ہلاک ہوگئے۔خیال رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میںبھارتی فوج کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھا جس میں 46 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔