ائر سیال چھا گئی، محدود عرصے میں‌پاکستان کی دوسری بڑی ائر لائن کا اعزاز

سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی نجی ایئر لائن، ایئر سیال 12 جہازوں کے ساتھ ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پاکستان انٹرنیشنل ائر لائن کے بعد ایئر سیال ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی.سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کی نجی ایئر لائن، ایئر سیال 12 جہازوں کے ساتھ ملک کی دوسری بڑی ایئر لائن بن گئی۔ایئر سیال کا ایک اور طیارہ بیڑے میں شامل ہوگیا، نئے طیارے کی شمولیت سے جہازوں کی تعداد 12 ہوگئی۔اس طرح پی آئی اے کے بعد ایئر سیال جہازوں کی تعداد سے دوسرے نمبر پر آگئی۔
ایئر سیال کا 12 واں ایئر بس 320 طیارہ گزشتہ رات بیرون ملک سے کراچی ایئرپورٹ پہنچا، ایئر بس طیارے کو ایئر سیال ڈومیسٹک اور بین الاقوامی فضائی آپریشن کے لیے استعمال کرے گی۔
پی آئی اے 32 جہازوں کے ساتھ پہلے، ایئر سیال 12 جہازوں کے ساتھ دوسرے اور ایئر بلیو 11 جہازوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ ساؤتھ ایئر دو اے ٹی آر طیاروں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
ایئر سیال انتظامیہ نے مزید طیارے جلد بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ترجمان ایئر سیال کے مطابق روٹس میں اضافے کے پیش نظر ایئر سیال انتظامیہ نے مزید طیاروں کو خریدنے کا فیصلہ کیا ہے، نئے جہازوں کی آمد سے نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
ترجمان ایئر سیال کے مطابق 18 جہاز مزید بیڑے میں شامل کیے جائیں گے، ایئر سیال نے غیر ملکی ایوی ایشن کمپنی سے 19 جہازوں کی ڈیل کی ہے۔