سنئیر صحافی عثمان خان کے والد سپرد خاک

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)نیشنل پریس کلب کے نائب صدر اور پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن کے سابق صدر عثمان خان کے والد کو آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کرد یا گیاہے. ان کی نماز جنازہ کزشتہ روز میڈیا ٹائون ڈسپنسری گرائونڈ ڈی بلاک میں‌ادا کی گئی اور انہیں‌میڈیا ٹائون کے قبرستان میں‌ہی سپرد خاک کیا گیا.
مرحوم فاروق احمد خان گردوں‌کے عارضہ میں‌مبتلا اور پمز میں‌زیر علاج تھے.جمعرات کی صبح‌ ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوگئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے .مرحوم آج نیوز کے بیورو چیف وحید چودھری کے بہنوئی چودھری وقاص سعید اور ولید چودھری کے پھوپھا تھے.
نماز جنازہ میں‌جڑواں شہروں کی صحافی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی. جرنلسٹ فائونڈیشن ، ہزارہ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور دیگر صحافتی تنظیموں اور کارکن صحافیوں نے مرحوم کے لئے مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی.