اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے جبکہ راولپنڈی میں بھی 18 فروری کی تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے .اس سے قبل سعودی ولی عہد کے دورہ کے موقع پر اسلام آباد انتظامیہ نے تعطیل کا حکم نامہ جاری کیا تھا اسلام آباد میں دفع 144 کے تحت ریڈ زون،مری روڈ فیض آباد سے بہارہ کہو،ایکسپریس وے،بلیو ایریا،کشمیر ہائی وے پر زیرو پوائنٹ سے ڈھوکری چوک تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔دفعہ 144 کا نفاذ دو دن کیلئے کیا گیا ہے ۔خصوصی حالات میں اختیارات کا استمعال کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی انتظامیہ کے حکم نامے کے تحت پیر 18 فروری کو مکمل تعطیل ہو گی تا ہم اس کا اطلاق پولیس ،بجلی ، گیس ٹیلی فون، واسا میو نسپل کے اداروں پر نہیں ہو گا .



