چنیوٹ …….چنیوٹ پولیس نے دو ماہ قبل ڈمپر میں جل کر مرنے والے کا معمہ حل کرلیا۔مورخہ 02/03-12-18کی درمیان شب اطلاع ملی کہ سرگودھا روڈ ملک مارکیٹ میں شارٹ سرکٹ کے باعث ڈمپر کو آگ لگ گئی ہے اور آگ کی وجہ سے کیبن میں موجود نامعلوم شخص شدید جھلس کر جاں بحق ہوگیاہے۔وقوعہ کی اطلاع پاکر پولیس اور ریسکیو1122موقع پر پہنچی۔متوفی کی شناخت فیصل سلطان ولد سکندر حیات قوم قصائی سکنہ چک 58سرگودھا کے نام سے ہوئی جو اسی ڈمپر (EA4631)کا ڈرائیور تھا۔ فیصل سلطان مقتول کی نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔پوسٹ مارٹم رپورٹ کیمطابق فیصل عباس کو قتل کرنا ثابت ہوا ۔ڈی پی او نے اس اندھے قتل کی مکمل چھان بین کیلئے انسپکٹرمحمد ظفراللہ خان اور اورنگزیب اے ایس آئی کی زیرنگرانی خصوصی ٹیم تشکیل دی۔خصوصی ٹیم نے وقوعہ کی بابت ابتدائی تفتیش موقع پر کی اور تمام ممکنہ پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش عمل میں لائی گئی۔دوران تفتیش انسپکٹر ظفراللہ خان اور اورنگزیب اے ایس آئی نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاکر مقتول سے رابطہ رکھنے والے برادری اور دیگر افراد سے پوچھ گچھ کی اور ایک ماہ تک مختلف افراد سے دریافت کے بعد بالآخر تفتیشی ٹیم اس نتیجہ پہ پہنچی کہ وقوعہ قتل کے وقت فیصل سلطان کیساتھ ایک نوجوان لڑکا ٹرک میں دیکھا گیا۔ پولیس اس لڑکے کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگئی جس کا نام محمد رمضان ولد عطا محمد قوم نائی سکنہ چک 56ضلع سرگودھا تھاجو فیصل سلطان کیساتھ پہلے بطور ہیلپر کام کرتا تھا اور وقوعہ سے ایک دن قبل فیصل سلطان اور اور محمد رمضان کا رابطہ ہوا۔فیصل سلطان کے پاس 65000/- روپے دیکھ کر رمضان کی نیت بدل گئی کہ کسی کے علم میں بھی یہ بات نہ ہے کہ یہ فیصل کیساتھ ہے اور اس نے فیصل کونیند آور چیز دیکر رقم وغیرہ نکال لی اور اپنے پروگرام کو عملی جامہ پہنانے کے لیے فیصل سلطان پر پٹرول چھڑک کر ڈمپر کو آگ لگا دی اور موقع سے فرار ہوگیا۔ تفتیشی ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت سے اصل ملزم کو گرفتار کر لیا
Related Posts

عوام کوبروقت انصآف کی فراہمی اور وکلا کی فلاح و بہبود میری ترجیحات ہوں گی ، مہر عامر شہزاد ایڈووکیٹ
- Rizwan Malik
- دسمبر 29, 2024
- 0
اسلام آباد:رااولپنڈی بار کے بلامقابلہ نومنتخب فنانس سیکرٹری مہر عامر شہزاد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ وہ اپنے عہدے کی ذمہ داری کو احسن طریقے […]
پاکستان میں کرونا مریضوں کی تعداد حکومتی اعدادو شمار کے مقابلے میں دگنی ہے،بنی اسرائیل کی طرح پاکستانی عوام اپنے آپ کو اللہ کی چہیتی قوم سمجھتی ہے تو یہ ان کی غلط فہمی ہے،پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن
- Rizwan Malik
- اپریل 25, 2020
- 0
اسلام آباد:پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر افتخار برنی نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس میں مبتلاافرادکی تعداد سرکاری اعداد و […]

ایبٹ آباد ، تیندوے کے حملے میں شہری زخمی ہوگیا،مقامی لوگوں نے غصے میں آکر تیندوے کو ڈنڈے مار مار کر مار ڈالا ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- Rizwan Malik
- مارچ 31, 2021
- 0
اسلام آباد: اسلام آباد کے قریب ایبٹ آباد کے نواحی علاقے میں میں تیندوے کے حملے سے شہری زخمی ہوگیا، مقامی افراد نے تیندوے کو […]
